the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
7ویں میئر کانفرنس سے جناب محمدماجدحسین میئر گریٹرحیدرآباد کا خطاب
حیدرآباد ۔ /28 فبروری ( اعتماد نیوز ) نیشنل میٹ اینڈ پولٹری پروسسنگ بورڈ اور عظیم تربلدیہ حیدرآباد کے زیر اہتمام دو روزہ 7ویں مئیر کانفرنس کا جناب محمد ماجد حسین مئیر گریٹر حیدرآبادنے افتتاح کیا ۔جناب ماجد حسین نے تقریر میں کہا کہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے شہر کے سلاٹر ہاوز کی تعمیر جدید کا سلسلہ جاری ہے ۔ 4594کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر جدید کا کام تیز رفتاری سے چل رہا ہے ۔ 23فبروری کو رنمست پورہ کے سلاٹر ہاوز کا افتتاح عمل میں آیا اور مارچ کے آخر تک گولی پورہ ‘ چنگی چرلہ کے سلاٹر ہاوز کھول دئے جائیں گے۔ ماڈرن سلاٹر ہاوز کی تعمیر کا مقصد صاف ستھرے ماحول میں عمدہ گوشت کی فراہمی کے ساتھ روزگار فراہم کرنا ہے ۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سلاٹر ہاوز کی مشنری چلانے کی تربیت کے ساتھ ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر سراج حسین سکریٹری منسٹری آف فوڈ پروسسنگ انڈسٹری گورنمنٹ آف انڈیا نے کہا کہ حفظان صحت کا خیال رکھتے ہوئے عمدہ گوشت ‘ چکن اور انڈوں کے سلسلہمیں خاص خیال رکھا جانا چاہئے ۔ ترقی کے ساتھ عوام میں شعور بیداری ضروری ہے ۔ دوسری ریاستوں کے



مماثل حیدرآباد میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ مزید تبدیلی کرتے ہوئے گوشت فروخت ہونے والی جگہ بھی ہائی جینک ہونی چاہئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر منموہن سنگھ پرنسپل سکریٹری فوڈ پروسسنگ حکومت آندھراپردیش نے کہا کہ آندھراپردیش گوشت کی فراہمی میں سارے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے ۔اس کے ساتھ معیاری گوشت کی فراہمی ضروری ہے ۔ آبادی کے تناسب سے آندھراپردیش بکرے کے گوشت کی فراہمی میں نمبر ایک ہے اور بھینس کے گوشت میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ گوشت کی فراہمی میں جانوروں کی صحت کا خاص خیال رکھا جانا چاہئیے ۔ جانوروں کو لانے میں زخم یاپیر نہ ٹوٹے اس کا خاص خیال رکھا جانا چاہئے ۔ دودھ دینے واے اور زراعت کے لئے استعمال کئے جانے والے جانوروں کو ذبح کرنا درست نہیں ہے ۔ ذبح کئے جانے والے جانوروں کو خالص غذا اور وقت پر دوائی دی جانی چاہئے ۔ جانوروں کی صحت کا خیال رکھنے سے عمدہ گوشت کی فراہمی ممکن ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیلیندرا کمار جوشی پرنسل سکریٹری بلدی نظم و نسق حکومت آندھراپردیش جے ایس وینکٹیشورا پرساد پرنسپل سکریٹری فوڈ پروسسنگ ‘ ڈاکٹر ویوی کلکرنی ڈائرکٹر نیشنل ریسرچ سنٹر ان میٹ ‘ سومیش کمار کمشنر عظیم تر بلدیہ حیدرآباد اور دوسروں نے بھی خطاب کیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.